ایکنا نیوز- کویت کے اخبار «القبس»،کے مطابق پروگراموں کے آغاز کے لیے باقاعدہ پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں کویت کے وزیر اعظم جابر المبارک الحمد الصباح شریک ہوئے۔
کویت کے انفارمیشن منسٹرسلمان صباح سالم الحمود الصباح نے پروگرام سے خطاب میں کہا : سال ۲۰۱۶ کے لیے کویت کو عالم اسلام کا ثقافتی مرکز قرار دینا اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے.
انہوں نے اسلامی سائنس اینڈ کلچرل فاونڈیشن (آیسسکو) کے ڈایریکٹر عبدالعزیز بن عثمان التویجری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کویت کی کوشش ہوگی کہ اسلام کے حقیقی چہرے کو دنیا کے لیے درست انداز میں پیش کرسکے.
سلمان صباح سالم الحمود الصباحنے مزید کہا : ہم اس ثقافتی ذمہ داری کے حوالے اسلام کی ترویج، امن و محبت اور اعتدال پسندی کو عام کرنے کی تمام تر کوششیں کریں گے.
انہوں نے اس پروگرام میں جامعہ الازھر کے شیخ احمد الطیب کی شرکت کو بھی قابل فخر قرار دیا.