ایکنا نیوز-
اطلاع رساں ادارے «البوابة» کے مطابق ایک انٹر سایٹ پر
داعش نےانگریزی آرٹیکل میں " کفر کے سربراہوں کو قتل کرو" کے عنوان سے سعودی عرب کے معروف مفتیوں شیخ عبدالعزیز آل شیخ، مفتی اعظم عربستان، شیخ
الغامسی، شیخ السدیس، العریفی اور عائض القرنی کے خون کو مباح قرار دیا ہے
داعش نے فاسد حکومت کی پیروی ،اطاعت اور آیات قرآن کی نادرست تفسیر اور حکومتی
اقدامات کی حمایت کو وجہ قرار دیتے ہوئے انکے قتل کا حکم صادر کیا ہے
آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ یہ حضرات اسلامی تعلیمات اور احمد بن حنبل، اور وہابیت کے بانی محمد بن عبدالوهاب کی تعلیمات سے روگردان ہوکر داعش مخالف بیانات اورفتوے جاری کرتے ہیں
اس آرٹیکل کے ہمراہ شیخ عبدالعزیز آل شیخ، مفتی اعظم عربستان؛ عبدالرحمن السدیس، خطیب مسجد الحرام؛ شیخ عائض القرنی، صالح المغامسی اور محمد العریفی کی تصاویر بھی شایع کی گئیں ہیں
داعش کا کہنا ہے کہ مشرکین کی جانب سے مسلمانوں کے قتل کی حمایت بھی انکے جرائم میں شامل ہے
داعش نے اپنے تین اراکین «فارس آل شویل الزاهرانی»، «حمد الحمیدی»، اور «عبدالعزیز الطویلعی» کی پھانسی پر تعزیت بھی کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی پھانسی میں بھی ان مفتیوں کی رضامندی شامل تھی
قابل ذکر ہے کہ یہی مفتی حضرات شروع میں داعش کے حق میں آئے روز بیانات اور فتوے جاری کرتے تھے اور داعش کو مجاہدین کا لقب دیتے تھکتے نہ تھے