ڈی آئی جی پولیس دبئی:اوباما شیعہ ہے !

IQNA

ڈی آئی جی پولیس دبئی:اوباما شیعہ ہے !

7:49 - January 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3500161
بین الاقوامی گروپ: پولیس افیسر کا بیان کہ اوباما اصل میں شیعہ ہے سوشل میڈیا کو مذاق کے لیے اچھا موضوع مل گیا

ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق دبیی پولیس کے ڈی آی جی ضاحی خلفان ادعا نے دعوی کیا ہے کہ اوباما اصل میں شیعہ ہے اور اسرائیل نے مدد کی ہے کہ وہ صدر بنے اور ایران کے مقابلے پر آئے!!

خلفان نے ٹویٹر پر لکھا ہے: صھیونیوں نے ایک شیعہ شخص کو جو کینیا سے تعلق رکھتا تھا انکو برسر اقتدار لایا تاکہ ایران کے خطرے کو کم کیا جاسکے



خلفان نے اس عجیب و غریب کمنٹس میں لکھا ہے: ممکن ہے کہ حسن روحانی اوباما کا ایران کے دورے کی دعوت دے اور اوباما مشہد اور قم میں جاکر اہم امام بارگاہوں کا دورہ کرسکتا ہے


ٹویٹر صارفین اس کمنٹس کے دل کھول کر مذاق اڑا رہے ہیں زیاد نامی شخص نے لکھا کہ ضاحی خلفان کے پرستاروں سے درخواست ہے کہ اسکو نفسیاتی بیماری کی دوا وقت پر دیا کرے!

سیف العراقی نے لکھا ہے: اوباما کیسے شیعہ ہے جبکہ اسکا والد لادین شخص تھا؟!

حسن عبادی نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ خلفان کو نفسیاتی ہسپتال میں داخلے کی ضرورت ہے یہ ایران پر پابندی کے ہٹانے سے خوفزدہ  ہوچکاہے۔

هادی العیثان نے لکھا ہے: زیادہ باتوں سے عقل کم ہوجاتی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha