اردنی حافظه قرآن/ سات مهینے میں حفظ مکمل

IQNA

اردنی حافظه قرآن/ سات مهینے میں حفظ مکمل

7:04 - January 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3500164
بین الاقوامی گروپ: باره ساله اردنی طالبه «هدیل سعید الصیداوی» نے صرف سات مهینے میں مکمل قرآن مجید حفظ کرنے کا کارنامه انجام دیا

ایکنا نیوز- روزنامه «الرأی» کے مطابق اگرچه باره سال کی عمر میں حافظ قرآن بننا زیاده بڑا کارنامه نهیں مگر اگر یه کام صرف سات مهینے میں مکمل کیا جائے تو یقینا کارنامه شمار هوگا اور اردن میں اس کارنامه کو انجام دینے والی طالبه کا نام هے «هدیل سعید الصیداوی»

اردن کے شهر «الرمثا» کے قرآنی مرکز«أبی دجانه» سے تعلق رکھنے والی طالبه کا اس حوالے سے کهنا هے :

«میں صرف تین پاروں کی حافظه تھی جب میں نے اس مرکز میں داخله لیا مگر خدا کے کرم سے ریکارڑ مدت میں مکمل قرآن مجید حفظ کرنے کا کارنامه انجام دیے کر خوشی محسوس کررهی هوں».

قرآنی ٹیچر بننے کی خواهشمند حافظه کا کهنا هے : «قرآن مجید نه صرف میری تعلیم میں رکاوٹ نهیں بلکه حفظ قرآن سے میری صلاحیت میں نکھار آئی هے».

قابل ذکر هے که اس سے پهلے آٹھ ساله اردنی طالبه «نور أبو اللیل» قرآن مجید حفظ کرکے کم عمرترین طالبه کا اعزاز حاصل کرچکی هے.

نظرات بینندگان
captcha