ایکنا نیوز- روزنامه «cphpost» کے مطابق داعش کی خدمت کرنے والی اور اس شدت پسند تنظیم میں شامل هونے والی ڈنمارکی خواتین کی تعداد تیزی سے بڑھ رهی هے
ڈنمارک کی سیکورٹی ایجنسی (PET) کے مطابق سال 2014 سے اب تک ڈنمارکی خواتین کی ایک بڑی تعداد بچوں سمیت داعش میں شمولیت اختیار کرچکی هیں اگرچه کنفرم فیگر بتانے سے گریز کیا گیا هے.
ٹروریسم انلیسٹ مرکز(CTA) کا کهنا هے که «Radio24Syv» زرائع کے مطابق ڈنمارک اور یورپ کے مختلف ممالک سے خواتین بچوں سمیت داعش جوائن کررهی هیں.
ڈنمارک خفیه اداروں کے مطابق خواتین کی تعداد میں اضافه انتهائی تشویشناک هے
اداروں کے مطابق سال 2012 تک ڈنمارک سے 125 افراد داعش میں شامل هوچکے تھے جنمیں دس فیصد خواتین شامل هیں اب اس تعداد میں سالانه تیس فیصد سے زیاده کا اضافه هورها هے.