ایکنا نیوز- آٹھویں امام حضرت امام رضا(ع) کی خواهر حضرت معصومه(س) قم کی وفات کے حوالے سے دیگر ممالک کی طرح آسٹریلیا کے شهر ایڈیلیڈ کے ملینیم هال میں جعفریه اسلام سوسائٹی کی جانب سے مجلس عزا اور محفل دعا منعقد کی گئی ۔
نماز باجماعت کی ادائیگی کے بعد منعقده مجلس میں دعا کمیل کی قرآت کی گئی اور بعد میں مجلس عزامنعقد هوئی ۔
حجت الاسلام غلام علی حیدری نے حضرت معصومه(س) قم کی فضیلت اور مصایب بیان کیے اور ان کی زیارت کو احادیث کے رو سے جنت جانے کا موجب قرار دیا.