ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے ایک ٹی وی پروگرام میں شطرنج کو حرام قراردیتے ہوئے اس کو بیہودہ کام اور فضول کھیل قرار دیا
سعودی مفتی کے مطابق شطرنج حرام ہے اور قمار میں
شمار ہوتا ہے اور اس سے انسان کا وقت اور پیسہ ضائع ہوجاتا ہے
روس کے معروف شطرنج باز گری کاسپاروف نے ٹویٹر پر کمنٹس کیا ہے : سعودی عرب کا یہ اقدام احمقانہ ہے سعودی حکومت کو شطرنج کی بجائے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی فکر کرنی چاہیے
لبنانی پروڈیوسرناصر الفقیه نے ٹویٹر میں لکھا ہے : سعودی مفتی نے شطرنج کو حرام
قرار دیا ہے کیونکہ اس میں فکر کی ضرورت ہوتی ہے اور ان مفتیوں کی نظر میں فکر
کرنا حرام ہے
سعودی مفتی اس سے پہلے بھی بعض بچوں کے کھیل کو حرام قرار دے چکا ہے