قرآن مجید کی تعلیم پاکستان اسکولوں کے نصاب میں شامل

IQNA

قرآن مجید کی تعلیم پاکستان اسکولوں کے نصاب میں شامل

7:53 - January 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3500177
بین الاقوامی گروپ: مذہبی امور کے وزیر کے مطابق قرآن مجید کا کورس سرکاری اورپرائیویٹ اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Tribune» کے مطابق پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور ، سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ میٹرک تک تمام اسکولوں کےنصاب میں قران مجید کو ضروری قرار دیا جائے.



انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سینیٹ میں بھی اس حوالے سے قرار داد پہلے ہی پاس ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیم میں حسن قرآت اور ترجمہ شامل ہوگا.

سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پروگرام کے مطابق پرایمری اسکولوں میں قرآن روخوانی جبکہ پانچویں سے میٹرک تک حسن قرآت اور ترجمہ سکھایا جائے گا.


وزیر مذہبی امور کے مطابق پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے لہذا طلباء کے لیے شروع ہی سے قرآن مجید سیکھنا ضروری ہے.

نظرات بینندگان
captcha