امام مسجد نبوی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

IQNA

امام مسجد نبوی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

8:20 - January 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3500180
بین الاقوامی گروپ:مسجد نبوی مدینہ منورہ کے خطیب وامام الشیخ محمد صالح ابوالبدیر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کی دعوت جمعیت علماء اسلام (ف) کی طرف سے دی گئی ہے ۔
ایکنانیوز- القمرآن لاین- جمعیت علماء اسلام  (ف) کے وفد  نے  مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے خطیب وامام الشیخ محمد صالح ابوالبدیر سے اہم  ملاقات کی ہے الشیخ محمد صالح نے کہا کہ امت مسلمہ میں اتحادکے لیئے علماء کو  بھی اپنا فریضہ سر انجام دینا چا ہیے۔   مسجد نبوی کے خطیب وامام  نے اس امر کا جمعیت علماء اسلام  (ف) کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

  اتوار کا جاری بیان کے مطابق  وفد میں  مولانا محمد امجد خان ،مو لا نا راشد محمود سومرو ،مو لا نا عطاء اللہ شہاب ،سید فاروق ندیم شاہ ،قاری محمدعثمان ،مفتی عبد السلام،عبد الرحمن صدر اور دیگر شامل تھے،  وفدنے میں مسجد نبوی کے خطیب کو  پا کستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے ۔

خطیب وامام الشیخ محمد صالح ابوالبدیر نے وفد سے بات چیت کرتے  ہوئے کہا کہ پا کستان تو ہمارا دوسرا وطن اور گھر ہے،  مسجد نبوی کے امام نے کہا کہ سعودی عرب کے رہنے والوں کو پا کستان کی قوم سے بے حد پیار ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha