ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «CAIR»،کے مطابق امریکی ریاست اوکلاھاما سے 200 مسلمان اس ایک روزہ پروگرام میں شرکت کریں گے جسمیں مختلف ثقافتی ورکشاپ اور نشستیں شامل ہیں
«کانگریس میں مسلم ڈے» پروگرام کے اختتام پر اسلامی مرکز کے امام «جان ایڈرر» مذاہب میں وحدت کے حوالے سے دعا کریں گے
اس پروگرام کا مقصد امریکی مسلمانوں کو سماجی سرگرمیوں میں برابری کی بنیاد پر شریک کرانا ہے
اس حوالے سے مسلسل دوسرا سال اس پروگرام کو منایا جارہا ہے
اسلامی کونسل کے ڈایریکٹر«ورونیکا لیزور» کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے اس دور میں انتخابات کے پیش نظر ضروری ہے کہ مسلمان اپنے مرضی کا امیدوار انتخاب کرنے میں بھرپور شرکت کے لیے تیاری کریں
ایسے پروگراموں سے معاشرے میں بقائے باہمی اور ایکدوسرے کو درک کرنے میں مدد ملے گی