ایکنا نیوز- اطلاع رسان ادارے «islamtoday.net» کے مطابق موریتانی حکام کا کہنا ہے کہ
«الحوض الشرقی» اور «الحوض الغربی» ریاستوں میں قرآنی مراکز کو بند کرانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے
حکام کا کہنا ہے کہ قرآنی مراکز کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ فی الحال آزادانہ طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں
اس سے پہلے حکومت نے اعلان کیا تھا کہ قرآنی مراکز کو رجسٹر نہ کرانے کی وجہ سے ان دو صوبوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اس فیصلے پر مختلف دانشوروں ، اسلامی مراکز اور علما نے سخت اعتراضات کیے اور اس کو مسلمانوں کی توہین کے مترادف قرار دیا تھا
علما کا کہنا تھا کہ قرآنی مراکز اسلامی پہچان اور اسلامی عزت کا معاملہ اور مسلہ ہے اور قرآنی تعلیمات کے مطابق اعتدال پسندی اور حکمت آمیز نصحیتں قرآن میں موجود ہیں جنکو عام کرنے کی ضرورت ہے