تبلیغی جماعت کے یونیورسٹیز میں تبلیغ کرنے اور ٹهرنے پر پابندی

IQNA

تبلیغی جماعت کے یونیورسٹیز میں تبلیغ کرنے اور ٹهرنے پر پابندی

7:52 - January 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3500208
بین الاقوامی گروپ: پنجاب کے تعلیمی اداروں کی مساجد میں خطبات انتظامیه کی منظوری سے دئیے جائیں گے۔ تبلیغی جماعت کے یونیورسٹیوں میں تبلیغ اور ٹهرنے پر پابندی هو گی۔

ایکنا نیوز- پنجاب کے تعلیمی اداروں کی مساجد میں خطبات انتظامیه کی منظوری سے دئیے جائیں گے۔ تبلیغی جماعت کے یونیورسٹیوں میں تبلیغ اور ٹهرنے پر پابندی هو گی۔

سانحه باچا خان یونیورسٹی کے بعد تعلیمی اداروں کیلئے سیکورٹی پلان کی تشکیل جاری هے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا هے که پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نئی ایڈوائزری کے مطابق تعلیمی اداروں کی حدود میں مساجد میں خطبات انتظامیه کی منظوری سے دینے کی پابندی هو گی۔

یونیورسٹی انتظامیه دهشت گرد عناصر سے همدردی رکھنے والے فیکلٹی ممبران کی اطلاع فوری سیکورٹی اداروں کو دینے کی پابند هو گی۔قابل ذکر ہے کہ ان تبلیفی جماعتوں کا کردار بھی شدت پسندی پھیلانے میں موثر رہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha