برطانیہ۔ مسلمانوں کی آبادی تین ملین

IQNA

برطانیہ۔ مسلمانوں کی آبادی تین ملین

4:23 - February 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3500221
بین الاقوامی گروپ: تین ملین کی آبادی کی خبر برطانوی اخبارات کی مرکزی خبر بن گئی

ایکنا نیوز- انگریزی اخبار «The Sun» کے مطابق مسلمانوں کی آبادی بڑھتی ہوئی تین ملین تک پہنچ گئی ہے جنمیں نصف آبادی باہر کی پیدائش ہے

اس اخبار کے علاوہ ڈیلی میل، گارڈین، سنڈے میل اور دیگر اخبارات کے مطابق پناہ گزینوں کی آمد اور شرح پیدائش میں تیزی کی وجہ سے تین ملین تک پہنچ گئی ہے اور اگر شرح پیدائش میں یہ سلسلہ جاری رہا تو اکثر علاقوں میں مسلم آبادی اکثریت میں بدل جائے گی

مردم شماری سروے کے مطابق اس وقت ہر بیس افراد میں سے ایک شخص مسلمان ہے اور بعض علاقوں میں مسلمان نصف آبادی میں شمار ہوتا ہے

اخبارات کے مطابق گرچہ مسلم کونسل اس کو ثقافتوں کی رنگارنگی اور خوبصورتی کانام دیتی ہے مگر یہ بڑھتی آبادی بہت جلد برطانوی خدوخال کو بدل کررکھ دے گی

روزنامہ " سن " کے مطابق اس وقت 3,114,992مسلمان آبادی میں سے1,554022برطانیہ سے باہر کی پیدایش ہیں

گذشتہ پچیس سالوں میں مسلمانوں کی آبادی تین گنا ہوچکی ہے کیونکہ سال1991 میں مسلم آبادی ایک ملین تھی
نظرات بینندگان
captcha