ٹیکساس یونیورسٹی میں حجاب کا تجربہ

IQNA

ٹیکساس یونیورسٹی میں حجاب کا تجربہ

6:52 - February 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3500226
بین الاقوامی گروپ: حجاب کے عالمی دن کے موقع پر ٹیکساس یونیورسٹی میں طالبات نے ایک دن کے لیے حجاب کے ساتھ گذارنے کا تجربہ کیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «The Batt» کے مطابق ٹیکساس یونیورسٹی Texas A&M University میں عالمی یوم حجاب کے موقع پر حجاب کے ساتھ گذارنے کا تجربہ کیا گیا ۔ اس حوالے سے حجاب کے بارے میں سوالات پوچھنے کا موقع بھی طلباء کو فراہم کیا گیا

کیمیکل انجینیرنگ کے طالب علم ڈینیل گور کا اس حوالے سے کہنا تھا : بہت سے لوگ حجاب کے بارے میں غلط سوج رکھتے ہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ حجاب مسلمان خواتین اور ہمارے معاشرے کا ایک جدا نہ ہونے والا حصہ اور ثقافت ہے اور ہم بعنوان مسلمان اس پر فخر کرتے ہیں

انہوں نے اس پروگرام کو بھی مختلف ثقافتوں کی پہچان کے لیے موثر قرار دیا۔

پروگرام کے آخر میں حجاب کے موضوع پر سوالات پوچھے گیے جنکے تسلی بخش جوابات دیے گیے

سوالات کے علاوہ پروگرام میں موجود طالبات کو فری میں اسکارف کا تحفہ بھی پیش کیا گیا.
نظرات بینندگان
captcha