ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق الانبار صوبے کے ایک اعلی عہدہ دار کے علی داود کے مطابق الرمادی میں داعش کی جانب سے شرعی فتوے جاری کرنے والا مفتی پانچ ساتھیوں سمیت ایک ہوائی حملے کی ذد میں آکر مارا جاچکا ہے.
علی داود نے سومریہ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ابودجانہ المصری داعش کے اہم افراد میں شمار ہوتا تھا.
ایک اور حملے میں بھی مشرقی
الانبار میں متعدد داعش عناصر کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں ۔