اوباما کا پہلی بار امریکی مسجد کا دورہ

IQNA

اوباما کا پہلی بار امریکی مسجد کا دورہ

14:17 - February 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3500231
بین الاقوامی گروپ: اپنے7 سالہ دورِ صدارت میں امریکی صدر براک اوباما پہلی مرتبہ کسی امریکی مسجد کا دورہ کریں گے، جسے ری پبلکن امیدواروں کے مسلمان مخالف بیانات کی 'علامتی تردید' کے طور پر دیکھا جارہا ہے.

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق اوباما ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور مسجد جائیں گے، جہاں وہ کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے.

واضح رہے کہ براک اوباما کے دادا نے اسلام قبول کیا تھا.

اوباما بحیثیت صدر ملائیشیا، انڈونیشیا اور مصر کی مساجد کا دورہ کرچکے ہیں تاہم اب تک انھوں نے امریکا کی 2 ہزار سے زائد مساجد میں سے ایک کا بھی دورہ نہیں کیا.

2009 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اوباما نے مصری دارالحکومت کا دورہ کیا اور مسلم دنیا کے لیے ایک 'نئے آغاز' کا اعلان کیا.

رپورٹ کے مطابق اوباما کی خارجہ پالیسی کی بنیادی توجہ مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر مرکوز رہی جس میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ، انڈونیشیا کے ساتھ بہتر تعلقات اور عراق و افغانستان میں جاری جنگوں کا خاتمہ شامل ہے.

تاہم یہ کوششیں افغانستان، عراق، لیبیا، پاکستان، صومالیہ، شام اور یمن میں جاری شورش اور عسکریت پسندوں کے ساتھ جنگ کی وجہ سے تصادم کا شکار ہوگئیں.

واضح رہے کہ اس سے قبل ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دورانمساجد کی نگرانی اور مسلمانوں کی رجسٹریشن اور ڈیٹا بیس کا مطالبہ کیا تھا.

ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی ریاست آئیوا میں ہونے والے پری الیکشن میں حریف امیدوار ٹیڈ کروز سے شکست کھا کر صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں.

نظرات بینندگان
captcha