برطانیہ ؛ سات سالہ حافظہ قرآن

IQNA

برطانیہ ؛ سات سالہ حافظہ قرآن

6:23 - February 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500244
بین الاقوامی گروپ: حافظہ قرآن ماریہ دو سال کی مدت میں حفظ مہم سر کرنے میں کامیاب

ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ Dini Haber،کے مطابق شمالی لندن کے علاقے لوٹن سے تعلق رکھنے والی ماریہ نامی لڑکی نے پانچ سال کی عمر سے قرآن مجید حفظ کرنا شروع اور سات سال کی عمر میں اس مہم کو سرکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

پانچ سال کی عمر میں سورہ یاسین کو حفظ کرنے کے بعد والدین کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کے نتیجے میں ماریہ نے قرآن مجید حفظ کرنے کا ارادہ کیا اور ایک قرآنی مرکز میں داخلے کے بعد اس مقصد میں کامیاب ہوئی ہے۔


والدین کے مطابق بچپن سے اس میں صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنی بچی کو حافظہ قرآن بننے کا ارادہ کیا تھا

والدین کے مطابق علاقے میں موجود تمام قرآنی مراکز صرف ابتدائی طور پر حفظ کراتے تھے اور والدین کی ذاتی کوششوں سے ماریہ نے مکمل حفظ میں کامیابی حاصل کی ہے

قابل ذکر ہے کہ والدین کے مطابق ماریہ روزانہ پانچ گھنٹے مشق کے ساتھ دو سال کی مدت میں حافظہ بننے میں کامیاب ہوئی ہے
نظرات بینندگان
captcha