غلوش ایک دیو مالائی کردار کے قاری تھے

IQNA

غلوش ایک دیو مالائی کردار کے قاری تھے

6:17 - February 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3500255
بین الاقوامی گروپ: مرحوم استاد «راغب مصطفی غلوش» مصر کا نامور قاری ناقابل فراموش شخصیت اور دیومالائی قاری قرآن تھے

ایکنا نیوز- مصر کے نامور قاری اور عالمی شہرت یافتہ قرآنی جج «احمد نعینع» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا :

: شیخ «راغب مصطفی غلوش» ایک عظیم قاری قرآنی تھے جنکی آواز اور قرات کی مثال مشکل سےمل سکتی ہے

انکا کہنا تھا کہ غلوش کا اپنا ایک خاص انداز تھا اور انکے بے شمار شاگرد انکی پیروی کررہے ہیں

احمد نعینع کا کہنا تھا کہ غلوش کی تلاوت بہت عجیب تھی اور خدا نے انہیں خاص صلاحیت دی تھی


غلوش کی عالمی شہرت


احمد نعینع نے کہا کہ غلوش بذات خود مصر میں ایک خاص انداز کا مانا ہوا قرآت کی دنیا میں درسگاہ سمجھا جاتا ہے اور انکی روش سے استفادہ کا عمل جاری رہے گا

نعینع نے کہا کہ غلوش عالمی سطح کا شہرت یافتہ قاری تھا اور انکی تلاوت کے گرویدہ افراد ایران میں بھی بہت زیادہ ہیں اور انکی حسن قرآت کے انداز اور روش نے دیگر اسلوب پر خاصا اثربخشا ہے اس وجہ سے دیگر اسلامی ممالک کے علاوہ مصر میں بھی وہ مقبول عام قاری کے نام سے جانا جاتا ہے
نظرات بینندگان
captcha