ایکنا نیوز- سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی دانشوروں سے خطاب میں جنگجوانہ اقدامات کا ذکر کیے بغیر کہا کہ سعودی عرب تمام مسلمانوں اور عربوں کی سرزمین کے دفاع کے لیے انکے ساتھ کھڑا ہے.
انکا کہناتھا کہ وحی کی سرزمین عربوں اور مسلمانوں کی جگہ ہے اور ہم اسکے امن کے لیے کوشش کرتے رہیں گے اور دوسروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے معاملات میں مداخلت سے باز آجائیں.
سعودی بادشاہ نے دہشت گرد گروپوں کی مدد اورحمایت کا ذکر کیے بغیر کہا کہ سعودی عرب عالم اسلام کا قبلہ ہے اور حرمین شریفین کے حوالے سے ہماری ذمہ داریاں بہت اہم ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام عدالت اور رحمت کا درس دیتا ہے اور دہشت گردوں کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں کیونکہ اسلام میں محبت اور تعاون پر تاکید کی جاتی ہے ۔ سعودی بادشاہ نے دعوی کیا کہ سعودی عرب امن کی جگہ ہے اور وہ اسکے امن کے ذمہ دار ہے.
3473811