عراق: موصل کی آزادی کی تیاریاں

IQNA

عراق: موصل کی آزادی کی تیاریاں

12:59 - February 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500266
بین الاقوامی گروپ: عراقی فوجی موصل کی آزادی کے لئے ملک کے شمالی علاقے میں تعینات ہوگئے ہیں

ایکنا نیوز- سحرٹی وی -العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے خبری ذرائع نے کہا ہے کہ ہزاروں عراقی فوجیوں کو شمالی علاقے میں واقع فوجی چھاؤنیوں میں بھیج دیا گیا ہے جہاں یہ فوجی موصل شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی تیاری کریں گے۔ داعش کے عناصر نے جون سنہ دو ہزار چودہ سے عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قبضہ کر رکھا ہے۔

عراق سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق اس ملک کے فوجیوں نے رمادی کے علاقوں کی آزادی کے لئے اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاہے اور تل مسعود میں واقع ان کے ٹھکانے اپنے کنٹرول میں لے لئے ہیں۔ عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فلوجہ کے شمال میں واقع الکرمہ علاقے میں بھی متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha