’داعش کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے‘

IQNA

’داعش کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے‘

17:04 - February 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500282
بین الاقوامی گروپ: امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان برینن کا کہنا ہے کہ شام و عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے پہلے بھی کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں اور محدود صلاحیت والے مزید ہتھیار بنانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق امریکی چینل ’سی بی ایس نیوز‘ کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران جان برینن نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کئی ثبوت ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ داعش نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے اور وہ ایسے مزید ہتھیار بنانے کے لیے کلورین اور مسٹرڈ گیس بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ داعش اپنے مالی مفاد کے لیے یہ ہتھیار مغربی ممالک کو برآمد کردے، جس کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ اسمگلنگ روٹس کو ختم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں شام و عراق میں داعش تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئی ہیں اور ان کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔

دو روز قبل امریکی خفیہ ایجنسی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے بھی امریکی قانون سازوں کو بتایا تھا کہ داعش شام و عراق میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha