ترکی ؛ قرآن مجید سیکھنے میں عوام کی دلچسپی میں اضافہ

IQNA

ترکی ؛ قرآن مجید سیکھنے میں عوام کی دلچسپی میں اضافہ

7:35 - February 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3500302
بین الاقوامی گروپ: ایک سروے کے مطابق اس سال قرآن مجید سیکھنے کے خواہشمند افراد میں تین گناہ اضافہ ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارہ «turkarab» کے مطابق ترکی کے مذہبی امور کے ادارے کے ایک رکن کے مطابق اس ادارے کے مختلف پروگراموں میں عوام کو قرآن سیکھانے کی کوشش کی گئی ہے.

مذکورہ رکن کا کہنا ہے کہ ان پروگراموں میں مختلف اوقات میں مختلف انداز میں عوام کی سہولت کو دیکھتے ہو ئے انکو قرآن سیکھانے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے .

ان پروگراموں میں سے ایک خواتین کو صبح کے اوقات میں انکے گھروں میں یا نزدیک ترین مقامات پر قرآن سیھکنے کا موقع میسرکرانا ہے.


ادارے کی جانب سے طلبا اور آفس جانے والے افراد کے لیے رات کے اوقات میں قرآنی کلاسز قایم کی گئی ہیں.

مختلف کیٹگریز میں روخوانی اور حفظ کے الگ الگ کلاسز قا ئم کرنا بھی ان پروگراموں میں شامل ہیں۔

3475409

نظرات بینندگان
captcha