ایکنا نیوز-.پریس ٹی وی کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان آٹھ افراد پر حکومت کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کروحشیانہ طرز پر ہلاک کیا گیا ہے
ان افراد کو
موصل شہر کے علاقے الفیصلیہ کے علاقے میں ڈبو کر ہلاک کیا گیا
اس سے پہلے ایک اور واقعے میں تین جوانوں
کے ہاتھ کاٹ کر انکو سزا دی گئی ۔
رضاکار فورسز کے ترجمان محمود السورجی کا کہنا ہے کہ موصل میں داعش تنظیم نےاب
تک تین سو عراقی پولیس اور شہریوں کو پھانسی دی ہے
جون 2014سے موصل شہر پر قبضے کے بعد سے
داعش کے ہاتھوں سینکڑوں شیعہ ،سنی،عیسا ئی ،کرد علما اور دانشورقتل عام ہوچکے ہیں
.
قابل ذکر ہے کہ عوامی فورسز اور عراقی فورس کی کاروا ئیوں کے نتیجے میں کرکوک اور رمادی کے شہر آزاد
ہوچکے ہیں اور عراق فوج اب موصل کو آزاد کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے