ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارہ «Yeni Safak» کے مطابق یونان کے معروف اخبار نے اپنے قار ئین جنمیں سے اکثر عیسا ئی مذہب کے ماننے والے ہیں کو قرآن مجید کا ترجمہ پیش کیا.
ہر ہفتہ ایک مقدس کتاب کے عنوان سے گذشتہ روز اس خبار نے یونانی زبان میں مکمل قرآن مجید کا ترجمہ شا ئع کیا ہے.
پہلی بار یونان میں قرآن مجید کا مکمل ترجمہ کسی اخبار میں شایع کیا گیا ہے.
تحقیاتی مرکز «پیو» کے مطابق یونان میں سال 2010 کو پانچ لاکھ مسلمان آباد تھے
یونان میں مسلمانوں کو اقلیتی مذہب میں رسمی طور پر تسلیم کیا گیا ہے ان میں اکثر ترک،پوماک اور البانوی نژاد باشندے شامل ہیں.