ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارہ «Alligator» کے مطابق فلوریڈا یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سے حجاب پہننے کا تجربہ کیا گیا.
ما ئیکروبایو لوجی کی طالبہ مریلین رزندیز نے حجاب پہننے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا: میں نے فورا ہی حجاب کو عادی محسوس کیا ، بعض لوگ مجھے عجیب نظروں سے دیکھتے مگر میں نے توجہ نہیں دی.
ایک اور طالبہ کا کہنا تھا کہ حجاب پہن کر ہم نے دیگر محجبہ طالبات کو قریب محسوس کیا اور اچھے تجربات ہاتھ لگے.
فلوریڈا یونیورسٹی میں مسلسل چوتھا سال اسلامی تہوار کا بھی اہتمام کیا گیا اور «اسلام میں عورت اور روز حجاب» پروگرام بھی اسی کا حصہ تھا
دیگر پروگراموں میں اسلاموفوبیا اور نسل پرستی سے مقابلہ اور اس حوالے سے علمی نشتیں اور نما ئش وغیرہ کا اہتمام ہیں.
معروف رایٹر اور یونیورسٹی استاد «سوزی اسمائیل» نے بھی حجاب اور اسلامی روایات پر لیکچر بھی دیا.