ایکنا نیوز- روزنامہ «الوطن» کے مطابق انیسویں قرآنی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات میں کویت کے امیر ، شیخ صباح احمد جابر الصباح، ولی عہد احمد جابر الصباح، وزیر اعظم جابر مبارک الحمد الصباح، وزیر قانون عبدالمحسن الصانع، اور مختلف دیگر اہم اعلی حکام شریک تھے.
وزیر اوقاف یعقوب عبدالمحسن الصانع نے قرآنی تعلیمات کی اہمیت پر خطاب میں قرآن مجید کو کامل ترین کتاب قرار دیا اور کہا.
سوره اسراء«إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يِهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا۔ کی آیت دلیل ہے کہ قرآن کامیابی اور سعادت کی دعوت دینے والی کتاب ہے.
انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں 1158 امیدوار شریک تھے جنمیں طلبا و طالبات شامل ہیں
انکا کہنا تھا کہ تنتیس قرآن مراکز مقابلوں میں شامل تھے اور مذکورہ تعداد میں سے دو سو فائنل مرحلے کے لیے منتخب ہو ئے تھے.
قابل ذکر ہے کہ انیسویں قرآنی مقابلہ بعنوان «الحافظ» دو ہفتے تک جاری رہا ۔ ان مقابلون میں طلبا وطالبات، جونیر، سنیر اور اسپشل طلبا کے الگ الگ مقابلے منعقد ہو ئے تھے.