خیبر ایجنسی :افغان عالم دین کو قتل کر دیا گیا

IQNA

خیبر ایجنسی :افغان عالم دین کو قتل کر دیا گیا

12:48 - February 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3500330
بین الاقوامی گروپ: افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افغان عالم دین کو قتل کر دیا۔

ایکنا نیوز-ڈان نیوز نے پولیٹیکل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے سلطان خیل میں نامعلوم افراد نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین عبد الحلیم کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

عبد الحلیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ 15 سال سے خیبر ایجنسی میں مقیم تھے، ان کے قتل کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہ آسکیں جبکہ کسی بھی شدت پسند گروہ نے ان پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

گذشتہ روز خیبر ایجنسی کے ساتھ واقع مہمند ایجنسی میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 مقامات پر حملہ کرکے خاصہ دار فورس کے 9 افراد کو قتل کر دیا تھا، بعدازاں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہو کر شدت پسند تنظیم داعش کی حمایت کرنے والے عسکریت پسند گروہ جماعت الاحرار نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا.

نظرات بینندگان
captcha