بصارت سے محروم حافظه قرآن

IQNA

بصارت سے محروم حافظه قرآن

10:50 - February 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3500340
بین الاقوامی گروپ: ملایشیا کی حافظه نور هدایت مُحد یوسف کا کهنا هے که حفظ قرآن خوبصورت ترین کام هے بالخصوص میری طرح کے لوگوں کے لیے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں اداره «Bernama» کے مطابق ملایشیا کے حفظ مقابلوں میں شریک محترمه نورهدایت واحد حافظه قرآن هے جو بصارت سے محروم هے

22 ساله حافظه ملایشیا کی اسلامی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررهی هے

نابینایی حفظ قرآن میں رکاوٹ نه بن سکی

نورهدایت کا کهنا هے که نابینایی مجھے حافظه بننے سے نه روک سکی ۔ انکا کهنا تھا که پهلی بار وه حفظ قرآن مقابلوں میں شرکت کررهی هے

تین سال کی عمر سے قرآن سیکھنے کی شوقین طالبه خط بریل کے ساتھ پڑھ رهی هے اور سوله سال کی عمر سے حفظ قرآن میں مصروف عمل هے۔ حافظه قرآن کا کہنا هے که اگرمیں حفظ قرآن مکمل بھی نه کروں تو پروا نهیں کیونکه میں قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا تو هوسکتی هوں

مقابلوں میں مجموعی طور پر 78 امیدوار شرکت کررهے هیں ۔ حفظ مقابله پانچ روز تک جاری رهے گا ۔


3477023

نظرات بینندگان
captcha