کینیڈا؛ قرآن و انجیل اسٹڈی پروگرام

IQNA

کینیڈا؛ قرآن و انجیل اسٹڈی پروگرام

7:39 - February 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3500346
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کے شهر «وینیپگ» کے«ویسٹ‌ورث یونایٹیڈ» کلیسا میں جهاں شامی مسلمان مهاجرین سکونت پذیر هیں قرآن و انجیل مطالعاتی پروگرام کا اهتمام کیا گیاهے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں اداره «Winnipeg Free Press» کے مطابق «وینیپگ» کلیسا کے پادری لورین میک کینزی شیفرڈ کا کهنا هے که مسلمان مهاجرین اور ملکی ثقافت کے پیش نظر هم آهنگی پیداکرانے اور اسلام سے بهتر آشنائی کے لیے قرآن و انجیل اسٹڈی پروگرام کا اهتمام کیا گیا هے۔

مذکوره پروگرام پانچ هفتوں پر مشتمل هوگا.

پروگرام کے مطابق اسٹڈی کورس میں قرآن و انجیل کے رو سے شدت پسندی،نفرت و تعصب اور نسل پرستی کے مسایل اور احکامات پر تبادله خیال هوگا.


میک کنزی کا کهنا هے : هم چاهتے هیں که اس کورس میں اسلام اور عیسائیت میں گفتگو اور هم آهنگی کو اجاگر کرسکے

اور اس حوالے سے خصوصی ڈائیلاگ روم بنانے کی کوشش کریں گے

انجمن اسلامی کے رکن عمر صدیقی کا اس حوالے سے کهنا هے : مسلمانوں کی خواهش هے که کینیڈین همسائے یه جان لیں که اسلام کسقدر دوسروں کی مدد ، نیکی پھیلانے اور عدل و انصاف پر تاکید  کرتا هے.

اس پروگرام میں انسٹرکٹر کی حیثیت سے کام کرنے والے صدیقی کا کهنا تھا که اسلامی اقدار میں سیاسی، اقتصادی ، اجتماعی عدالت اور امن و محبت اور برابری و برادری انتهایی اهم هیں اور اس حوالے سے هم میں اور کینیڈین باشندوں میں اتفاق نظر هے.


3477196

نظرات بینندگان
captcha