ایکنانیوز- اطلاع رساں ادارے «The Hindu» کے مطابق یوپی میں جماعت اسلامی کے امیر، شبیر احمد نے اعلان کیا هے که اس مهم کا مقصد اسلام اور مسلمانوں سے متعلق غلط تصورات کو مٹانا هے.
شبیر احمد کے مطابق اس مهم سے معاشرے میں هم آهنگی اور بقا ئے باهمی کی فضاء پیدا هوسکتی هے۔ اس مهم کے دوران مذهبی،سیاسی اور یونیورسٹی اساتذه کے همراه نشستیں منعقد هوں گی.
مقاله نویسی، اسلام کے بارے میں کتابوں کی اشاعت اور قرآنی ترجموں کی چھپائی انگریزی اور کانارا زبان میں دیگر پروگرامز میں شامل هیں.
بھارت میں ایک سو ستر ملین مسلمان بستے هیں جهاں اسلامو فوبیا کے وجه سے مذہبی تعصبات بھی پائے جاتے هیں ۔