ہم ہر ظالم کے دشمن ہیں چاہے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو، علامہ راجہ ناصر عباس

IQNA

ہم ہر ظالم کے دشمن ہیں چاہے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو، علامہ راجہ ناصر عباس

12:54 - February 27, 2016
خبر کا کوڈ: 3500381
بین الاقوامی گروپ: دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ امام خمینی کے ذریعے اللہ نے اس سفر کو جاری رکھا، شہنشاہیت کا خاتمہ ممکن بنایا، اسی طرح پاکستان میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے اس سفر کو جاری رکھا، ہمارا ٹارگٹ ہونا، ہماری شہادتیں، اس وجہ سے ہیں کہ ہم نے طول تاریخ میں یزیدان وقت کو للکارا۔
ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔کچئی کوہاٹ میں منعقدہ دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کربلا مشن انبیا کی ایک تکمیل ہے، امام خمینی کے ذریعے اللہ نے اس سفر کو جاری رکھا، شہنشاہیت کا خاتمہ ممکن بنایا، اسی طرح پاکستان میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے اس سفر کو جاری رکھا۔
انہوں نے شیعہ کلنگ کے حوالے سے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ہونا، ہماری شہادتیں، اس وجہ سے ہیں کہ ہم نے طول تاریخ میں یزیدان وقت کو للکارا، یزیدیت کو مردہ باد کہا، ہم نے ان کے مشن کو مردہ باد، یزیدیت کا ساتھ نہیں دیا، ہم نے عصر کے یزید امریکہ و اسرائیل کو مردہ باد کہا، ہم نے فلسطین کی حمایت کی، یہی ہمارا جرم ہے، بات شیعہ سنی کی نہیں، ہم ہر ظالم کے دشمن ہیں چاہے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو، ہر مظلوم کے حامی ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔
نظرات بینندگان
captcha