ایکنا نیوز- امارات کے اخبار «البیان» کے مطابق قرآنی پروگرام «الذکر الحکیم» کے سلسلے میں جامع مسجد شیخ زاید میں ثقافتی قرآنی پروگرام منعقد کیا گیا ہے
جامع مسجد کے امام ادریس ابکر اور یحیی عیشان،اور دیگر اماراتی قرآنی اساتذہ کورسز کی نگرانی کررہے ہیں.
قرآنی کورسز میں، 252 حافظ اور قاری شریک ہیں جنمیں سے 108 طلباء اور 144 طالبات شریک ہیں
جامع مسجد «شیخ زاید» میں کورسز کا مقصد تجوید، حفظ اور قرآت میں طلباء کو مکمل طور پر مسلط کرانا ہے.
کورس میں شریک قرآء اور حفاظ جدید ترین طرز پر اہم پروگرامز میں شرکت کریں گے تاکہ قرآنی اساتذہ کی رہنمائی میں اعلی سطح پر اپنے شعبوں میں تجربہ حاصل کرسکے.