ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی بین الاقوامی قاریوں کا اہم پروگرام بنگلہ دیش میں جاری ہے جسمیں ایران،مصر،الجزایر ،عراق اور بنگلہ دیش کے قراء شامل ہیں
اس قرآنی محفل میں مصر کے احمد نعینع اور شیخ محمد المریجی،ایران کے، قاری حمیدرضا احمدیوفا، الجزایر کے، قاری شیخ عراق کے کوچار عمر علی کے علاوہ بنگلہ دیش کے شیخ احمد یوسف الازهری شریک ہیں
اس بارہ روزہ پروگرام میں ، 12 قرآنی محافل بنگلادش کے آٹھ شہروں (ڈھاکہ ، چٹاگان، کولنا، سیلهٹ، جیسور، تانگیل، دیناپور و ماریپور) میں منعقد ہوں گی۔
حمیدرضا احمدیوفا کی عمدہ تلاوت کی دھوم
بنگلہ دیش کی جامع مسجد ڈھاکہ کے محفل میں ایرانی قاری حمید رضا کی تلاوت کو لوگوں نے خوب سراہا اور دیر تک درود و تکبیر سے حوصلہ افزائی کی اور داد دیتے رہیں۔
بنگلہ دیش کی انجمن قراء نے اس پروگرام کے حوالے سے ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون اور کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے.