داعش نے رشتہ داروں کے قتل کا فتوی صادر کردیا !

IQNA

داعش نے رشتہ داروں کے قتل کا فتوی صادر کردیا !

7:47 - March 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3500397
بین الاقوامی گروپ: داعش نے فتوی صادر کرکے اپنے عناصر سے اپنے ہی رشتہ داروں کے قتل کا مطالبہ کردیا

ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق سعودی عرب کے الرمصد ویب سایٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش نے اپنے چاہنے والوں سے کہا ہے کہ داعش جوائن کرنے سے پہلے اپنے ہی رشتہ داروں کو قتل کرنا ضروری ہے۔


اس فتوی کا اہم مقصد واپسی کا راستہ بند کرنا ہے تاکہ داعش میں شرکت کے بعد اگر کوئی ممبر پیشمان ہوتا ہے تو واپس نہ جاسکے ۔

سعودی اخبار الریاض کے مطابق اب تک اس فتوی کی بنیاد پر چار واقعات رونما ہوچکے ہیں جنمیں مختلف افراد داعش جوا
ئن کرنے سے قبل اپنے رشتہ داروں کو قتل کرچکے ہیں، البتہ اس فتوی پر عملدرآمد کی رفتار سست ہے کیونکہ اس فتوے کے ایک سال گذرنے کے بعد اب تک اس فتوی پر عمل کے صرف چار واقعات رونما ہوئے ہیں ۔


داعش کی سوچ اور نظریات وہابیت سے اخذ شدہ ہیں اورعلما کے مطابق ان اقدامات کا مقصد صرف اور صرف دنیا میں اسلام اور مسلمان کو بدنام کرنا ہے۔


3479480

نظرات بینندگان
captcha