البانیہ میں حفظ قرآن مقابلوں کا انعقاد

IQNA

البانیہ میں حفظ قرآن مقابلوں کا انعقاد

7:51 - March 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3500398
بین الاقوامی گروپ: حفظ مقابلہ البانیہ کے دارالحکومت «تیرانا» میں قرآنی انجمن «الفرقان» کے تعاون سے منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «hqmi» کے مطابق عالمی انجمن حفظ قرآن کے تعاون سے حفظ مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیں 82 طلبا اور طالبات شریک تھیں۔

مقابلوں میں مکمل حفظ قرآن مجید، دس پارے، پانچ پارے ،دو پارے اور ایک پارے کا مقابلہ شامل تھا

تقریب تقسیم انعامات میں البانیہ اسلامی مرکز کے نائب صدر «بویار اسپاهیو»، سعودی عرب کے ڈپٹی قونصل «خالد بن فهد المطیری» عالمی انجمن حفظ قرآن کے نمایندے «شیخ احمد باتیاه» شریک تھے

اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جسکے بعد مقررین نے منتظمین سے مقابلوں کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ترویج قرآن اور معاشرے میں اسلام معارف کو پھیلانا بہترین کاموں میں شمار ہوتا ہے.

اختتام تقریب پر کامیاب طلبا اور طالبات میں انعامات تقسیم کیےگئے۔


3479336

نظرات بینندگان
captcha