ایکنا نیوز- سابق سنیٹر اور معروف شیعہ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آل سعود کی پالیسی ہمیشہ شیعہ مخالف بلکہ درحقیقت اسلام مخالف رہی ہے، سعودی حکومت نے یہ اتحاد داعش کیخلاف نہیں بلکہ ایران سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں بسنے والی ملت تشیع کیخلاف تشکیل دیا ہے۔ سعودی عرب جانتا ہے کہ وہ اکیلا شیعوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، اس لئے اس نے اپنی اس ناپاک سازش کے ذریعے مختلف ممالک کو داعش کے نام پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے، ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے کہ جس طرح ماضی میں اہل تشیع کو ختم کرنے کی دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں، اسی طرح آل سعود کی یہ خیانت بھی ناکام ہوگی، سعودی حکومت اپنی ان حرکتوں کیوجہ سے ان لوگوں پر بھی اپنی حقیقت واضح کرچکی ہے، جو کبھی اس کی طرف داری میں پیش پیش ہوتے تھے۔