مصری نابینا قاری کا کمال

IQNA

مصری نابینا قاری کا کمال

9:21 - March 04, 2016
خبر کا کوڈ: 3500415
بین الاقوامی گروپ: دس سالہ حافظ قرآن«عبدالله عمار محمد السید» مختلف روایات کے ساتھ قرآن کی تلاوت میں کمال رکھتا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «صدی البلد» کے مطابق مصر کے باکمال دس سالہ نابینا قاری اور حافظ عبدالله عمار محمدالسید،

مختلف قرآت کے ساتھ درست تجوید کے ساتھ قرآن کی تلاوت میں شہرت حاصل کرچکا ہے

جامعہ الازھر سے وابستہ چوتھی کلاس کے طالبعلم عبدالله عمار محمد السید بچپن سے بصارت سے محروم ہوگیے تھے مگر خدا نے انہیں خاص صلاحیتوں سے نوازا ہے.


مصری حافظ قران آیات کے نمبر بتانے، احکام تجوید اورمختلف قرائات اور آیات متشابه کی تشخیص میں ماہر سمجھا جاتا ہے

احمد الطیب،‌ شیخ الازهرنے اس نوجوان حافظ قرآن سے ملاقات میں انہیں دیگر تحایف کے علاوہ حج پر والدین کے ساتھ بھیجنے کا اعلان کیا ہے


شیخ الازهرنے اس نوجوان حافظ سے گفتگو میں انکی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں گرانقدر سرمایہ قرار دیا.


3479886

نظرات بینندگان
captcha