روسی آرتھوڈاکس چرچ کے پادری نےمسلمانوں کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ مسلما نوں سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔

IQNA

روسی آرتھوڈاکس چرچ کے پادری نےمسلمانوں کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ مسلما نوں سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔

8:25 - March 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3500417
بین الاقوامی گروپ: عیسائی پادری نے کہا کہ تمام اسلامی اصولوں کی پاسداری کرنے والے مسلمان بہت شریف اور مہذب لوگ ہوتے ہیں جن سے عیسائی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
ایکنانیوز- نورنیوز کی رپورٹ کے مطابق روسی آرتھوڈاکس چرچ کے پادری ’’ دمیتری سمیرنوو ‘‘نے مسلمانوں کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ مسلما نوں سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام اسلامی اصولوں کی پاسداری کرنے والے مسلمان بہت شریف اور مہذب لوگ ہوتے ہیں جن سے عیسائی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات مسلمان گرجا گھر بحال کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں وہ سب سے پہلے دوسروں کو بیٹھنے کے لئے جگہ دیتے ہیں جو انکے اعلی ٰ اخلاق کی زندہ مثال ہے ۔

دمیتری سمیرنوو نے مزید کہاکہ مستقبل قریب میں دنیا کی آدھی آبادی مسلمان ہوگی کیوں کہ عیسائی اسقاط حمل کراتے ہوئے اپنا مستقبل خود خراب کر دیتے ہیں جبکہ مسلم اپنے بچوں کو قتل نہیں کرتے۔


نظرات بینندگان
captcha