حزب‌الله کو دہشت قرار دینے پر سعودی عالم دین بھی خاموش نہ رہ سکا

IQNA

حزب‌الله کو دہشت قرار دینے پر سعودی عالم دین بھی خاموش نہ رہ سکا

14:07 - March 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500437
بین الاقوامی گروپ: شدت پسند سعودی عالم دین محمد الھذال العنزی نے سعودی عرب کو دہشت گردی کا سرچشمہ اور حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو صھیونی منصوبہ قرار دیا

ایکنا نیوز- ریاض شہر کے شدت پسند سعودی عالم دین محمد الھذال العنزی سعودی رژیم کی مخالفت کی وجہ سے قید بھی کاٹ چکا ہے ۔وہابی فرقے کا شہرت یافتہ عالم مطالعے کے بعد اب ایک متعدل اہل سنت عالم کی حیثت سے جانا جاتا ہے ۔

انہوں نے ٹویٹر پر سعودی عرب کو وہابی دہشت گردی کا منبع اور حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو صھیونی منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ : تاریخ تمھیں فلسطین سے خیانت اور نتین یاہو کی حمایت پر کبھی فراموش نہیں کرے گی

محمد الهذال العنزی نے مزید کہا ہے: «حزب‌الله، حزب ایک قابل احترام اور بہادر گروپ ہے جو صھیونی دشمن کو شکست دے چکا ہے مگر خاین بادشاہ شاہ سلمان کی زبان اور نتن یاہو کے منصوبے سے اسے دہشت گرد کہا گیا ہے».

انکا کہنا ہے کہ یہ بےشرمی کا دھبہ ہے جو شاہ سلمان اور خلیج فارس کونسل کی پیشانی پر لگایا گیا ہے اس کو کوئی قبول نہیں کرسکتا سوایے صهیونی ـ عربی خاینوں کے».

سعودی عالم دین کا کہنا ہے کہ سعودی سرزمین ایک بیکار تیار زمین کی مانند ہے جہاں جو چاہتا ہے انجام دیتا ہے اور یہ ایران کی خوش قسمتی ہے کہ انکو ایسا بیوقوف دشمن نصیب ہوا ہے

قابل ذکر ہے کہ خیلج کونسل نے حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے.


3481901


نظرات بینندگان
captcha