دینی جماعتیں مسلک کی بنیاد پر تقسیم ہو چکی ہیں اس لیے ملک پر ناپسندیدہ ایجنڈا مسلط کیا جا رہا ہے، لیاقت بلوچ

IQNA

دینی جماعتیں مسلک کی بنیاد پر تقسیم ہو چکی ہیں اس لیے ملک پر ناپسندیدہ ایجنڈا مسلط کیا جا رہا ہے، لیاقت بلوچ

20:32 - March 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3500443
بین الاقوامی گروپ: جیکب آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حقوق نسواں کے نام سے جو بل منظور کیا گیا ہے وہ پنجاب اسمبلی کے ممبران یا قانونی ماہرین نے نہیں بنایا بلکہ مغرب سے ایکسپورٹ ہو کر آیا ہے
ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں سامراجی طاقتیں عالم اسلام کو تقسیم کرکے دنیا پر حکمرانی اور اپنا ایجنڈہ مسلط کرنا چاہتی ہیں۔ آج مسلمانوں کا خون پانی سے بھی سستا ہوگیا ہے عالم اسلام کو یکجا رکھنے کے بجائے نیو ورلڈ آرڈر کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔ عملاََ عالم اسلام اس کا ایندھن بنا ہوا ہے، عالم اسلام جن مسائل کا شکار ہے اس کا حل اتحاد امت کی یکجہتی میں ہے۔ پاکستان میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے، کرپشن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ اور پیما کے رہنما ڈاکٹر عبدالرشید وہاب میمن کی عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب میں حقوق نسواں کے نام سے جو بل منظور کیا گیا ہے وہ پنجاب اسمبلی کے ممبران یا قانونی ماہرین نے نہیں بنایا بلکہ مغرب سے ایکسپورٹ ہو کر آیا ہے، مغرب پاکستان میں حقوق نسواں بل سمیت اس طرح کے دیگر اقدامات کے ذریعے اپنی تہذیب مسلط کر کے ہمارے خاندانی نظام کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، حالانکہ عورت کی عزت وعظمت اسلام سے زیادہ کون جانتا ہے۔ پنجاب کے بعد اس بل کو دیگر صوبوں میں پیش کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ دینی جماعتیں بھی متحد نہیں دینی جماعتیں مسلک کی بنیاد پر تقسیم ہوچکی ہیں اس لیے ملک پر ناپسندیدہ ایجنڈا مسلط کیا جا رہا ہے مگر اب دینی جماعتوں نے مل بیٹھنے کا اعلان کر دیا ہے
نظرات بینندگان
captcha