شارجه؛ طلباء قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

شارجه؛ طلباء قرآنی مقابلوں کا اعلان

7:34 - March 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500447
بین الاقوامی گروپ: دوسرا سالانہ طلباء قرآنی مقابلہ شارجہ میں ستائیس مارچ کو منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «وام» کے مطابق حسن قرآت ، حفظ قرآن اور حدیث نبوی مقابلے «القاسمیه» یونیورسٹی کے تعاون سے شارجہ کی سپریم کونسل کے رکن «سلطان بن محمد القاسمی» کی زیرنگرانی 27 مارچ کو منعقد کیے جارہے ہیں اور یہ مقابلے ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔

مقابلے پانچ شعبوں میں ؛ حفظ کل قرآن،‌ حفظ 20 پارے، 10 جزء پارے، 5 پارے اور حدیث کی کتاب کا مقابلہ ، مصنف «محی‌الدین ابوزکریا یحیی بن شرف نووی» پروگرام میں شامل ہیں

قاری یا حافظ کے لیے یونیورسٹی کا طالب علم ہونا ضروری ہے اور امارات یا خلیج فارس کونسل ممالک کے علاوہ دیگر ممالک کے طلباء شرکت نہیں کرسکتے۔

القاسمیہ یونیورسٹی کے ڈایریکٹر«رشاد سالم» نے قرآن مجید کو معلم انسانیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآنی مقابلے منعقد کرانا اور قرانی پیغام عام کرانا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ امارات میں بہت سے ملکی اور بین الاقوامی قرآنی مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں اور مذکورہ مقابلہ پہلے صرف اسی یونیورسٹی کے لیے منعقد کیا گیا تھا مگر اب اس میں تمام یونیورسٹیوں کے طلباء شرکت کرسکتے ہیں۔

3482017

نظرات بینندگان
captcha