ایکنانیوز- اطلاع رساں ادارے «Newsarchy»،کے مطابق گذشتہ سال ایک ملین سے زاید پناہ گزین جرمنی پہنچے ہیں ۔ جرمن مرکزی مسلم کونسل، مسلم کونسل اور شیعہ الائنس تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی امداد کے لیے تنظیم کا قیام عمل میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ضرورت مند مہاجرین کی امداد یقینی بنایا جاسکے۔
تنظیم کے سربراہ «نورهان سویکان» کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی حالت ہماری حالت ہے اور ہم سب ایک بحران کا سامنا کررہے ہیں اورسبکو پناہ گزینوں کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا
مہاجرین کی امداد کے لیے تنظیم میں رضا کار فری آف کاسٹ کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے حکومتی تعاون کے لیے بھی کوشش کی جارہی ہے۔
جرمن مسلم کونسل پناہ گزینوں کی امداد میں کافی عرصے سے سرگرم عمل ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس جدید تنظیم کے قیام سے امدادی کاموں کو بہتر انداز میں انجام دیا جاسکے گا۔