ایکنا نیوز-نیوز ویب «الشروق» کے مطابق مصری وزارت اوقاف نے متعصبانہ رویہ برقرار رکھتے ہوئے ایران،ترکی اور قطری قاریوں کو مقابلوں میں شامل ہونے سے محروم کردیا
ایران میں منعقدہ مقابلوں میں ہرسال مصری قاریوں
کو بھرپوردعوت دی جاتی ہے اور مصری نمایندے تمام اہم مقابلوں میں شریک ہوتے ہیں کیونکہ
ایران کی کوشش ہوتی ہے کہ قرآنی امور کو سیاست سے پاک رکھا جائے۔
مصری وزارت اوقاف کے مطابق ساحلی شہر«شرم الشیخ» میں تیسویں سالانہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں متعدد ممالک کے نمایندے شرکت کریں گے
اطلاعیہ کے مطابق خواہشمند قراء یکم اپریل تک مقابلوں میں شرکت کے لیے نام لکھواسکتے ہیں۔ مقابلہ دس سے چودہ اپریل تک منعقد ہوگا
وزارت اوقاف کے مطابق مقابلوں میں 70 ممالک کو دعوت نامے ارسال کیے گیے ہیں اور توقع ظاہر کی جاتی ہے کہ 145 قرآنی نمایندے مقابلوں میں شریک ہوں گے۔
سعودی عرب، کویت، امارات، سنیگال اور سوڈان کے نمایندوں کو ججز کے لیے دعوت دی گئی ہے
ترکی اور قطر کو مصر میں«اخوان المسلمین» کی حمایت پر جبکہ ایران کے رویے کوبھی نامناسب قرار دیکر مقابلوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
اخوان المسلمین کی حمایت یافتہ مرسی حکومت کے خاتمے پر ترکی اور قطر نے اعتراضات کیے تھے۔
«الشروق» کے مطابق مصرمیں علما کے بین الاقوامی نشست کے لیے بھی مذکورہ ممالک کے علما کو دعوت نہیں جائےگی۔