منصوری آرانی: عرب لیگ عالم اسلام کو غلط سمت دے رہی ہے

IQNA

منصوری آرانی: عرب لیگ عالم اسلام کو غلط سمت دے رہی ہے

8:12 - March 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500461
بین الاقوامی گروپ: ایرانی قومی سلامتی کونسل کے رکن نے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے عمل کو گمراہ کن قرار دیتے ہویے کہا کہ اس کا مقصد دنیا کی توجہ داعش سے ہٹانا ہے

ایکنا نیوز- ایرانی قومی سلامتی کونسل کے رکن عباس منصوری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے عمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صھیونی لابی کی جانب سے ایسی سازشیں ہوتی رہتی ہیں جنمیں بعض اسلامی ممالک بھی شامل ہوجاتے ہیں.


انہوں نے کہا کہ اس واقت جب دنیا داعش جیسی مشکل سے دوچار ہےاور یہ عناصر دنیا میں خونی کھیل، کھیل رہی ہے عرب لیگ دنیا کو غلط سمت میں دھکیل رہی ہے.


منصوری کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا کی توجہ داعش کی جانب سے ہٹانا اور داعش کے خلاف مشترکہ وحدت کو نقصان پہنچانا اور اسی طرح ایران کوجو دہشت گردی کی جنگ میں فرنٹ لا ئن میں کھڑا ہے انکی حیثیت کومشکل میں ڈالنا ہے مگر یہ سازش ناکام ہوگی.

.

منصوری کے مطابق صھیونی منصوبہ اور وہابی سازش میں برطانیہ کے خفیہ اداروں کا ہاتھ سازش بھی پوشیدہ ہے

کیونکہ صھیونی اور وہابی دونوں اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں.

منصوری کے مطابق اس منصوبے میں امریکہ اور بعض یورپی ممالک بھی برابر کے شریک ہیں.


3482778

نظرات بینندگان
captcha