ایکنا نیوز- دنیا بھر میں آج یوم شہادت شہزادی کونین اور خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (س) منایا جارہا ہے۔ یوم شہادت بی بی فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے گذشتہ رات کوئٹہ شہر کے اہم علاقے علمدار روڑ سے ہزاروں عزاداروں کی شرکت کے ساتھ جلوس عزا برآمد ہوا ،جلوس ماتم کرتا ہوا بہشت حضرت زینب(س) پر اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پر راستوں میں سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ راستوں کو سیاہ پرچموں سے سجایا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ کویٹہ میں شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) کو چہلم امام حسین (ع) کی طرح زور و شور سے منایا جاتا ہے ۔