سعودیہ نے نیٹو طرز پر اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنانے کی تجویز دیدی!

IQNA

سعودیہ نے نیٹو طرز پر اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنانے کی تجویز دیدی!

8:46 - March 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500463
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب نیٹو کیا داعش یا اسرائیل سے لڑے گی یا اسلامی ممالک کے خلاف ؟

ایکنا نیوز- سعودی عرب نے نیٹو طرز پر اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنانے کی تجویز دیتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان سے تعاون کی درخواست کردی،دونوں ملکوں کی قیادت نے اس حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف نیٹو طرز پر اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنانے کی تجویزدی ہے،اس حوالے سے پاکستان سول و عسکری قیادت کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں اس تجویز کو عملی شکل دینے پر بات چیت کی گئی،سعودی قیادت کی طرف سے نیٹو طرزپر اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنانے کے لئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کی قیادت کے مابین ملاقاتوں میں نیٹو طرز کے فوجی اتحاد کے فریم ورک کی تیاری میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب جس نے فلسطین یا قبلہ اول کی آزادی کے لیے آج تک ایک لفظ تک ادا کرنے کی زحمت نہیں کی ہے جو وہابی دہشت گردی کا منبع اور مرکز سمجھا جاتا ہے اس حالت میں نیٹو بنانے کی تجویز دے رہی ہے جب داعش کو شام اور عراق میں شکست کا سامنا ہے اور صھیونی امریکی سازش کے دہشت گردوں کی نجات کےلیے اسلامی ممالک کو ایکدوسرے کے خلاف برسرپیکار کرنے کے لیے خطرناک منصوبوں پر کام شروع کیا گیاہے۔


نظرات بینندگان
captcha