ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق بصرہ کے الدیر ضلع میں قرآنی انجمنوں کے تعاون سے قرآنی مرکز «الزهراء(س)» کا افتتاح کیا گیا
افتتاحی تقریب میں قاری «حیدر محسن العسلی» نے تلاوت کا شرف حاصل کیا جسکے بعد قرآنی مرکز «الزهراء(س)» کے سربراہ نے اس مرکز کے مقاصد کے بارے میں روشنی ڈالی.
تقریب سے قرآنی استاد حافظ «شیخ ابوعلی المنصوری» نے بھی خطاب کیا
بصرہ میں قرآنی انجمنوں کے ڈا ئریکٹر «شیخ عدنان الصالحی» کے خطاب کے علاوہ قراء عمار سالم الحلي، احمد جاسم الحلفي، حسنين الجزائري اور حسين الحسني تلاوت کرنے والوں میں قابل ذکر ہے.
اختتام محفل پر قرآء میں انعامات تقسیم کیے گئے.