ایکنانیوز- «آستانہ مقدس علوی» کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بین الاقوامی قرآنی فیسٹیول «سعید بن جبیر» کے سلسلے میں مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے
اس حوالے سے حرم مطهر امام علی(ع) میں بھی محفل قرآن منعقد کی گئی جسمیں تلاوت کا شرف قاری «عبدالله منعم السیلاوی» نے حاصل کیا دیگر قاریوں میں حرم حضرت معصومه(سلام الله علیها) کے قاری «سید محمدرضا محمدی» کا نام قابل ذکر ہے۔
اس محفل کی خاص بات ایرانی عالمی شہرت یافتہ نو سالہ بچی حافظہ حنانه خلفی کی شرکت ہے جس نے پوچھے گیے سوالات کا عمدہ جواب دیکر ناظرین کو انگشت بدندان کردیا
پروگرام کے اختتام پر «الزهراء» گروپ نے شهادت حضرت فاطمه(س) کے حوالے سے تواشیح پیش کیا
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی قرآنی فیسٹیول «سعید بن جبیر» میں بیس ممالک کے قرآنی نمایندے شریک تھے۔