الجزائر؛ قرآن مجید کا عوامانہ ترجمہ / عوام میں اشتعال

IQNA

الجزائر؛ قرآن مجید کا عوامانہ ترجمہ / عوام میں اشتعال

6:59 - March 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500482
بین الاقوامی گروپ: فیس بک پر ترجمہ قرآن پیج میں عوامانہ اور سادہ لوحانہ ترجمے پر عوام میں غصے کی لہر دوڑگئی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الدیار» کے مطابق فیس بک پر پیچ بنایا گیا ہے «الاسلام باللهجة الجزائریة»(اسلام به زبان یا بہ لہجہ لجزایری) میں قرآنی آیات کا ترجمہ اور احادیث نبوی کو عوامی زبان میں پیش کیا گیا ہے

مختصر مدت میں اس پیج کو 7000 یوزر فالو کررہے ہیں

شوخی اور مذاق یا طنز و تنقید والے ترجمے پر لوگوں نے شدید اعتراضات کیے ہیں اور پیج ایڈمن کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے

اس پیج کے لوگو پر فوٹوشاپ کے زریعے الجزایر کے پرچم کو داڑھی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو الجزایر میں سلفی فرقے کا سمبل ہے

انجمن ا ئمہ مساجد کے سیکریٹری جنرل «جلول حجیمی»، نے قرآن کے من پسند اور تمسخرانہ انداز میں ترجمے کو کفر کہہ کر اسکی مذمت اور اس سلسلے کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے


انجمن علما اسلام کے رکن «عبدالمجید بیرم» نے اس اقدام کو ناشایستہ قرار دیکر کہا کہ اس سے نا صرف قرآن مجید بلکہ عربی زبان کی بھی توہین کی گئی ہے

انہوں نے متعلقہ اداروں سے اس ناشایستہ اقدام کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


3483437
نظرات بینندگان
captcha