اسلامی مرکز«ناپرویل» غیر مسلموں کا میزبان

IQNA

اسلامی مرکز«ناپرویل» غیر مسلموں کا میزبان

7:02 - March 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500483
بین الاقوامی گروپ: امریکی ریاست «ایلینویز» کے شہر «ناپرویل» کے عوام اسلامی مرکز گیے جہان انہوں نے اسلام کے بارے میں آشنائی حاصل کی

ایکنا نیوز- شیکاگو ٹریبون کے مطابق دس ہزار امریکن نے اسلامی مرکز کا دورہ کیا جہاں انہیں اسلامی عقاید، بقائے باہمی ، اسلام شناسی اورعلمی میدان میں اسلامی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

انڈیا سے تعلق رکھنے والے سید کا اس بارے میں کہنا تھا : نہ صرف غیر مسلموں کی بڑی تعداد میں شرکت سے مجھے بیحد خوشی ہوئی ہے بلکہ اپنے عقیدے اور اس حوالے سے غلط تصورات کی وضاحت کا بھی خوب موقع ملا اور یہ سب سے اچھی بات تھی


انکا کہنا تھا: یہ ایک بہترین موقع ہے تاکہ انہیں اسلام اور مسلمان کے بارے میں بتایا جائے اور اسی طرح مختلف مکاتیب اور مذاہب کے درمیان گفتگو کا موقع بھی مل جاتا ہے


انہوں نے کہا کہ اسلام کے بارے میں خوفناک تصور پیش کیا گیا ہے حالانکہ اسلام صلح کا دین ہے

اس پروگرام میں شریک اسلام مرکز کے امام رضوان علی کا کہنا ہے کہ وہ اس پروگرام میں دہشت گردی، خواتین کے حقوق، شریعت، نکاح اور حلال وغیرہ کے بارے میں سوالات کے جوابات دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

3483528

نظرات بینندگان
captcha